جشن آذادی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپینز ٹرافی حیدرآباد کے نام

291

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میئر کراچی جشن ازادی سندھ انٹرسٹرکٹ ہاکی چیمپین ٹرافی کا فائنل میچ کھیلا گیا جو کہ حیدراباد میں کراچی کی ٹیم کو3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی میئر کراچی اور صدر سندھ ہاکی ایسوسییشن بیرسٹر مرتضی وہاب تھے ۔ میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا میچ کے 18 منٹ میں حیدراباد کے خضر اختر نے کراچی کے خلاف پینلٹی کارنر پر گول ا سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ میچ کے 31 ویں منٹ میں کراچی کے ارباز نے پینلٹی اسٹروک کے ذریعے گول کر کے میچ ایک ،ایک گول سے برابر کر دیا اور میچ کے اختتام تک یہی اسکور رہا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کو5,5 پینلٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے جس میں حیدراباد نے 4 اور کراچی نے 2 گول اسکور کیے اس طرح یہ مقابلہ حیدراباد کی ٹیم نے3 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا حیدراباد کی طرف سے خضر اختر نے 2 گول اور عدنان نعمان اور یاسین نے ایک ،ایک گول اسکور کیا جبکہ کراچی کی طرف سے ارباز عبدالوہاب اور شہباز خان نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض عرفان طاہر اور غفران بخاری نے انجام دیے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی میئر کراچی اور سندھ ہاکی ایسوسییشن کے صدر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پاکستان کی جشن ازادی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بیرسٹر مرتضی وہاب نے حیدراباد کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حیدراباد کی جیت سے پتہ چل رہا ہے کہ سندھ میں ہاکی کا معیار بلند ہو رہا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے اعلان کیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ اندرون سندھ بھی منعقد کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ جو کہ گزشتہ 20۔25 سال سے نہیں ہو رہا اس کو بھی دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی یشن کے صدر اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سید امتیاز علی شاہ کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری سید حیدر حسین۔کراچی ہاکی ایسوسی یشن کے سیکرٹری اولمپین حنیف خان سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اکبر علی قائم خانی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین ناصر علی۔ امپائرز مینجر ذوالفقار حسین۔ اولمپین وسیم فیروز۔ گلفراز احمد خان۔ اعجاز الدین۔ کے علاوہ ہاکی افیشلز اور شائقین ہاکی کی ایک بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔