ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش میں طلبا رہنماو¿ں کی اپیل پر وزیر اعظم ہاو¿س سے لوٹے گئے سامان کی واپسی شروع ہوگئی۔مظاہرین نے حساس دستاویزات، فرنیچر، الیکٹرونک آلات، زیورات اور جانوروں سمیت 500 اشیا واپس کردیں۔ مظاہرے میں شامل ایک
شخص وزیر اعظم ہاو¿س سے بطخ اٹھا کر لے گیا تھا جو کہ اس نے پکا کر کھالی تھی، اس شخص نے بطخ کی قیمت جمع کروائی۔ایک اور شخص نے ہیرے کی نتھ اور جھمکوں سمیت دیگر زیورات لوٹائے۔ وزیراعظم ہاو¿س کے کبوتر اور بلی بھی واپس کر دیے گئے۔طلبا رہنماو¿ں کو وزیراعظم کی رہائش گاہ سے میک اپ بیگ لے جانے والی خاتون کی تلاش ہے۔واپس کیے گئے خفیہ دفاعی اور سکیورٹی دستاویزات محفوظ مقام پر منتقل کردی گئی ہیں اور فوج ان کی نگرانی کر رہی ہے۔لوٹے گئے سامان کی واپسی کے لیے وزیراعظم ہاو¿س کے گیٹ پر ایک کاو¿نٹر قائم کیا گیا ہے جہاں لوگ لوٹی ہوئی اشیا جمع کروا رہے ہیں۔