قطر: حمد ائر پورٹ پر 14ٹن تمباکواور سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام

193

دوحہ (رپورٹ: لیاقت انجم ) قطر کے کسٹم حکام نے حمد ائرپورٹ پر 14ٹن تمباکو اور سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ یہ آپریشن کسٹمز کی جنرل اتھارٹی میں انسداد اسمگلنگ اور نقصان دہ تجارتی اشیا کی روک تھام سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران پانی کے ٹینک کے اندر سے خفیہ خانے دریافت ہوئے، جن میں تمباکو اور سگریٹ خفیہ طریقے سے چھپائے گئے تھے۔ اس کا مقصد کسٹم اور ٹیکس ڈیوٹی سے بچنا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ مواد کا کل وزن تقریباً 14 ٹن تھا۔