علوی ،عمران اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کی جائے ،نثار کھوڑو

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت غیرآئینی رولنگ دینے اور غیرآئینی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آئین سے غداری کرنے پر آرٹیکل 6 کی فوری کارروائی کا آغاز کرے اور ریفرنس عدالت کو بھیجا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز سی پی ایل سی کے سابق چیف اور بزنس مین شرف الدین میمن کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے کے تانے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں جس نے اپنے کارکنان کو فوجی تنصیبات اور دیگر ریاستی اداروں پر حملے کے لئے اکسایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اختلاف کا شکار ہو کر دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔