عمران خان سے ملاقات میںرکاوٹیںڈالی جارہی ہیں

22

راولپنڈی(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے قانونی امور سے متعلق ترجمان نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ مجھے اور انتظار پنجوتھہ کو2 دن قبل کال آئی کہ اگر میڈیا پر بات کریں گے تو عمران خان سے ملاقات سے روک دیں گے،شیرافضل مروت کو دوبارہ ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج بھی 2 گھنٹے انتظار کروایا گیا، جس کا مقصد ان لوگوں کو عمران خان سے ملاقات سے روکنا ہے جو میڈیا سے بات کرتے ہیں، مجھے اور انتظار پنجوتھہ کو2 دن قبل کال آئی کہ اگر میڈیا پر بات کریں گے تو روک دیں گے۔