کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان پولیس کے
مطابق دھماکے کی شدت کے باعث 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوع سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔