کرکٹ ورلڈکپ لیگ2:کینیڈا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

220

روٹرڈیم:کرکٹ ورلڈکپ لیگ 2 کے میچ میں کینیڈا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2  کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے کینیڈا کو 63 رنز سے شکست دی۔ ایونٹ کے 22 ویں میچ میں کینیڈا کی ٹیم نیدرلینڈز کے 221 رنز کا ہدف پورا کرنے کی دوڑ میں صرف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس اس نے 36 اوورز میں بنائے۔

کینیڈا کے شریاس مووا نے 47 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ ایرون جونسن 32، دلپریت باجوہ 20، ڈِلن ہیلیگر 14، سعد بن ظفر 12، جنید صدیقی 5، پراگت سنگھ 5، کلیم ثناء 4، روندر پال 1، کپتان نکلس کیرٹن اور ہرش ٹھاکر دونوں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کے پال وین میکرین نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ویوین کنگما نے 3 ، آریان دت اور شارِز احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں کینیڈا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 47.2 اوورز میں 220 رنز بنائے تھے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔