بجلی کے بلوں پر ریلیف نواز شریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے: عظمیٰ بخاری

183
should take notice

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف نواز شریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب پانچ سال بعد دوبارہ 2018 والا پنجاب بنے گا۔ مریم نواز 25 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کی منظوری بھی دے چکی ہیں، پنجاب میں باقی صوبوں کی نسبت مہنگائی قدرے کم ہے ،پنجاب میں سولر پینل، اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شروع کر رہے ہیں، یہ سب نواز شریف کی لیڈر شپ اور رہنمائی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا۔ اس گینگ نے پنجاب کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔ علی امین گنڈا پور کی اپنی کابینہ کے لوگ ان کی کرپشن کی داستانیں خود بے نقاب کر رہے ہیں۔ جو لوگ مریم نواز پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ان کے اپنے صوبے میں کرپشن کی آوازیں پارٹی کے اپنے لوگ اٹھا رہے۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس مریم نواز کا انسانیت دوست اقدام ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف کی مریم نواز کی بہترین کارکردگی پر شاباش خوش آئند ہے، پاکستان کے دو وزرائے اعظم مریم نواز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے رہے ہیں، یہ مریم نواز کے لیے فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے چند ماہ میں پنجاب میں جو کارنامے انجام دیے وہ تاریخی ہیں، مریم نواز نے عوام کو صحت سہولتیں مفت مہیا کر کے ریکارڈ قائم کیا، روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے۔