چین نے سیمی کنڈکٹر میں مستعمل دھات کی برآمد محدود کردی

165

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ ایسی اشیا کی برآمدات محدود کرے گا جن میں اینٹیمونی نامی اہم عنصر استعمال ہوتا ہے۔ چین میں یہ دھات بھاری مقدار میں نکلتی ہے اور سیمی کنڈکٹرز اور شعلوں کی روک تھام والی مصنوعات میں استعمال ہوتی ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ 15 ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔اس کا مقصد قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان پر لازم ہو گا کہ وہ حتمی صارفین، استعمال اور دیگر معلومات فراہم کر کے حکومت سے اجازت حاصل کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔