سکھر: شہدائے اسلام، شہدائے پاکستان کے عنوان سے سیمینار

183

سکھر (نمائندہ جسارت) سنی رابطہ کمیٹی کی جانب سے شہدائے اسلام شہدائے پاکستان کے عنوان سے پریس کلب میں سیمینار منعقد ہوا، سیمینار کی صدارت امیر سنی رابطہ کمیٹی تعلقہ نیو سکھر مولانا غلام اللہ خان حیدری نے کی، سیمینار سے مولانا غلام اللہ خان حیدری، مولانا خالد محمود نقشبندی، مولانا عبیداللہ بھٹو، مولانا حق نواز جان حیدری، مولانا غلام عبدالباری میکہو، مولانا علامہ عبدالمالک حیدری، مولانا نادر حسین فاروقی، مولانا علی اصغر نقشبندی، مولانا صدام حسین فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام اللہ حیدری نے کہا کہ ملک کے محافظ عوام ہیں، کسی ادارے کو مداخلت کا حق نہیں پہنچتا، مذہبی آزادی، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی ہونا چاہیے، شہید علامہ علی شیر حیدری، شہید صحافی جان محمد مہر نے جانوں کی قربانی دی۔ مقررین نے کہا کہ آزادی پاکستان قیام پاکستان کے لیے علمائے کرام اور اکابرین عظام کی بیش بہا قربانیاں کاوشیں شامل ہیں، حقیقی آزادی ملک کے قیام کے حقیقی مقصد کے حصول، اظہار رائے کی مکمل آزادی، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ، حقیقی فلاحی معاشرے کے قیام سے مشروط ہے، علمائے کرام مقاصد کے حصول اور تحفظ پاکستان، نظریہ اسلام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اختتام پر شہدائے اہلسنّت اور جان محمد مہر سمیت شہداء صحافیوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دُعائے مغفرت و بلندی درجات کی گئی۔