تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے الگ ہونیکا مطالبہ

64

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پی ٹی آئی کے کیسز سے فوری طور پر الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے،پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہم انصاف مانگتے ہیں جو کہ ہمارا حق ہے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس ذاتی مخاصمت پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سب کیلئے ہے اور وہاں سے سب کو انصاف ملنا چاہیے۔جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔