سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس، اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی، امن وامان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح اور غفلت کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔کچے کے علاقے تمام مین ہائی ویز اور دیگر اہم علاقوں میں مؤثر پیٹرولنگ، چیکنگ، باقاعدگی سے ریڈز اور سرچ آپریشن کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام جرائم پیشہ افراد، ایکٹو کریمینلز کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن کو معمول بنائیں۔ ایس ایس پی سکھر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی واردات کی صورت میں متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بذات خود جائے وقوع پر پہنچ کر مدعی سے تفصیلات لیں اور فوری قانونی کارروائی کریں، اور شہریوں کی چوری ،چھینی گئی چیزوں کو برآمدگی کو یقینی بنائیں تمام روپوش و اشتہاری ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ غیر قانونی اسلحہ، منشیات، اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ایس ایس پی سکھر کی جانب سے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کے تمام افسران گمشدگی، چوری، ڈکیتی اور مرڈر کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹیکٹ/ٹریس آئوٹ کرنے کو یقینی بنائیں۔تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ہر روز کی بنیاد پر اپنے دفتر میں بیھٹیں اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنیں اور انہیں انصاف فراہم کریں۔