سکھر،تنظیم فکر ونظر سندھ کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب

136
سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب سے جشن آزادی کا کیک کاٹا جارہا ہے

 

سکھر (نمائندہ جسارت) تنظیم فکر ونظر سندھ کے زیراہتمام فکرونظر ہائی اسکول سندھ اسلامک سینٹر منارہ روڈ سکھر میں یوم آزادی کی تقریب زیر صدارت پروفیسر اصغرمجاہد مہر منعقد ہوئی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ برصغیرکے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان حاصل کیا گیا پاکستان کو اللہ پاک نے پاکستانیوں کو گفٹ کردیا اور ہمیں یہ ملک کلمہ طیبہ کے نعرے کی بنیاد پر اسلامی مملکت خداداد پاکستان جیسی ہمیں نعمت نصیب ہوئی لیکن افسوس کے قائد اعظم کی رحلت کے بعد بدقسمتی سے ان لوگوں کے ہاتھ میں آگئی جن کا قائد اعظم کے عظیم اصولوں یقین محکم ایمان اتحاد سے محروم لوگ ملک اور قوم کو یرغمال بنا کر قومی اداروں برباد کرکے بیچ دیا آج تک قومی ادارے غیروں کے پاس گروی ہیں پوری قوم غیر ملکی ایجنٹوں نے یرغمال بنا کر رکھ دیا ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ہماری معاشرتی اور معاشی صورتحال دگرگوں ہے اور کرپٹ بیورکریٹس اور کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی خزانہ لوٹ کر یورپ اور دبئی میں ملکیتیں بلنڈنگز خرید لی ہیں اور کھربوں روپے بیرون ملک کے بینکوں میں رکھوائے ہیں اور وہاں اپنی فیملیز کو سیٹ کرلیا ہے۔ ہم مقتدر لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں ان لٹیروں اور چوروں کی تمام ملکیتیں اور بلڈنگز اور بیرون ملک میں جتنے بھی ْاثاجات ہیں ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کرا ئے جائیں تاکہ کچھ نہ کچھ مہگائی کم ہوسکے اور قوم کو ریلیف مل سکے، یوم آزادی کی تقریب سے سیکرٹری جنرل تنظم حافظ فتح محمد مہیسر ڈپٹی سیکرٹری میر مشتاق لونڈ میڈم پرنسپل شاہدہ پروین وائس پرنسپل میڈم راشدہ اقبال اور نیازاحمد مہر سیکرٹری مالیات نے بھی خطاب کیا۔