فوج میں احتساب کاعمل: انتہائی اہم انکشافات، مزید گرفتاریوں کا امکان

340
possibility of more arrests

اسلام آباد: پاک فوج میں احتساب کا عمل وسیع کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) فیض حمید کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور آنے والے دنوں میں انتہائی اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ فوج میں احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے کورٹ مارشل سے لے کر جیل کے اردلی تک تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے، ان تحقیقات کی روشنی میں آنے والے دنوں میں انتہائی اہم انکشافات ہوں گے اور مزید گرفتاریوں کابھی امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بتایا گیاہے کہ دراصل اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، فوج ایک نظام کے تحت کام کرتی ہے اور یہاں وفاداری افراد کے بجائے ملک اور نظام سے ہوتی ہے’۔

میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جب جنرل باجوہ کو پتا چلا کہ جنرل فیض حمید ذاتی سطح پر عمران خان کے لیے ادارے کو استعمال کر رہا ہے تو اْس کی باز گشت فوج کے اندرونی حلقوں سے بھی آنا شروع ہو گئی اور 15 اگست کو اڈیالہ جیل میں عمران خان نیازی نے خود تسلیم کیا کہ فیض حمید اس کا اثاثہ تھا۔