دوحہ : قطر کی قیادت نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے ایران سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے میں اسرائیل پر حملے سے معاملات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا تازہ دور اختتام پذیز ہوگیا ہے،اس موقع پر جاری اعلامیے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ جن نکات پر اتفاقِ رائے ہوا ہے ان کی بنیاد پر اِسی ہفتے جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔
قطر کی قیادت کا مزید کہناتھا کہ امید ہے مذاکرات کے اس دور میں طے شدہ نکات پر جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا،جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تمام وفود اگلے ہفتے کے اختتام سے پہلے دوبارہ ملیں گے۔
خیال رہے کہ ایران کی قیادت نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی قطر کی درخواست مسترد کردی تھی ۔