چین : شادیاں آسان اور طلاق مشکل بنانے کیلیے قانون سازی کی تجویز

936

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں شادیوں کو آسان اور طلاق کو مشکل بنانے کے لیے قانون کی تجویزپیش کردی گئی۔چین نے ایک نظر ثانی شدہ مسودہ قانون کو یکجا کیا ہے جو جوڑوں کے لیے شادی کو رجسٹر کروانا آسان بنائے گا جبکہ طلاق کے لیے درخواست دائر کرنا مشکل تر ہو جائے گا۔یہ مسودہ جس کا مقصد ایک خاندان دوست معاشرہ بنانا ہے، چین کی وزارت برائے شہری امور نے ہفتے عوامی رائے کے لیے جاری کیا ہے۔