کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے لیبر یونین کی جانب سے جشن آزادی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر لوکل گورنمٹ سعید غنی تھے جبکہ کے ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین چیف انجینئرطارق رفیع سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن پیپلز لیبر یونین سرپرست اعلی محمد اشرف ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر محمد اشرف نے میڈیا سے بات سے کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کے ڈی اے لیبر یونین کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا آج کے دن ہم اس ازم کا اعیادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے ادارے کومثالی ادارہ بنائیں گے ہر خاص عام جس بھی شعبے سے وابسطہ اسے چاہئے کہ وہ دیانت ایمانداری سے کام کرے اور ملک کی ترقی میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ہر فرد کو اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا تب ہی ملک ترقی کرے گا۔ہم نے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔