لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) رائس کینال میں 18 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش مکال کر ورثاء کے حوالے کر دی، پرانے اسٹان کے قریب رائس کینال میں رئیس کالونی کے مکین 18 سالہ شوکت ابڑو دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی اطلاع سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 حکومت سندھ کی ریسکیو غوطہ خور ٹیم کو دی گئی جنہوں نے فوراً نوجوان کی لاش کو پانی سے نکالا تو لوگوں نے ریسکیو ٹیم کے عملے کی تعریف کی۔