صدر زرداری و دیگر کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ملتوی

106

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور و دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اومنی گروپ کے مالکان اے جی مجید اور عبدالغنی مجید عدالت میں پیش ہوئے۔ فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ لنک کورٹ نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ عدالت
نے فریال تالپور کی جانب سے دائر حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو صدارتی استثنا حاصل ہے۔ عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔