لاہور:دریائے چناب میں بھارت نے بغیراطلاع پانی چھوڑ دیا ہے،مرالہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیاہے۔
فلڈ وارننگ سنٹر کی رپورٹس کے مطابق اگلے24 گھنٹوں میں2لاکھ50 ہزار کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچے گا،مرالہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیا ہے،پانی کابہائو 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرالہ سیقادر آباد بیراجوں تک اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں کچے کے علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انڈس واٹرز کمیشن حکام کے ذرائع کے مطابق گزشتہ برس بھارت نے 2 لاکھ کیوسک پراطلاع دی تھی، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔