غزہ میں مستقل جنگ بندی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چین

816

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ  چین علاقائی کشید گی میں کمی کیلئے فعال کردار ادا کررہا ہے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کشیدگی  کو کم کرنے اور تنازعہ اور محاذ آرائی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے کام کریں گے۔

خیال رہے کہ  غزہ میں مستقل جنگ بندی کے نئے مذاکرات میں حماس کے عہدیداروں کی جانب سے شرکت نہ کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، حماس کی قیادت نے اس حوالے سے اب تک تردید نہیں کی ہے۔