نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ، وزیراعظم کی شرکت

259

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو نقصان پہنچانے یا ایسے افراد کی حمایت کرنے والوں کا احتساب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی ہے ۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ بیان دیتے وقت انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں یا ایسی شخصیات کی حمایت کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے کارکردگی کے ساتھ عوامی مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ریمارکس دیئے کہ درست سمت میں جا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، اس کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مشترکہ فیصلے کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔