ہمیں اپنی افواج اور پاکستان کی قدر کرنی چاہیے ‘مولانا نعمان

103

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں جش آزادی قومی جذبہ سے منایا گیا، بنوریہ میں زیر تعلیم 76ممالک کے طلبہ کی جانب سے رئیس الجامعہ بنوریہ ڈاکٹر مولانعمان نعیم کی قیادت میںبنوریہ سے نورس چورنگی تک ریلی نکالی گئی جو جامعہ کے مرکزی گیٹ میںواپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور رئیس الجامعہ بنوریہ ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم نے خطاب کیا ، انہوںنے کہاکہ پاکستان بزرگوں علمااور عوام الناس کی لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے ، ہمیں اللہ تعالیٰ شکر ادا کرنے چاہیے کہ اس ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا ، آزادی کی قدر ان اقوام سے پوچھیں جہاں دشمنوں کے قبضے میں ہیں،ہمیں اپنی افواج اور پاکستان کی قدر کرنی چاہیے ، انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا میں علم دین مدارس اور دین کی اشاعت کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہے، آج یہاں دنیا بھر کے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جس طرح وطن عزیز کا حصول ممکن ہوا تھا اسی طرح اتحاد ویکجہتی سے یہ وطن ترقی و استحکام سے بھی روشناس ہوگا۔