چیئرمین کرکٹ بورڈ لندن پہنچ گئے، اسٹیڈیمز ڈیزائن کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی کے ہیڈ آفس آمد

155

لندن (اسپورٹس ڈیسک):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی کی انٹرنیشنل ا سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس آمد پر کمپنی کے چیئرمین کرس ہارڈنگ نے خیر مقدم کیا،پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ، بی ڈی پی پیٹرن کے اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ ڈیپش پیٹل، ڈ یزائن ڈائریکٹر جان سکائوٹ کوہلی، سینئر آرکیٹیکٹ انٹوینو ٹینزریلا، لیڈ پراجیکٹ ڈائزینرز ماریہ بوسورا، ڈینینل گولڈن برگ اور ڈوویلی بویلرائٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی ا سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بی ڈی پی حکام نے ڈرائنگز کے ذریعے ا سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں ا سٹیڈیمز کے معیاری ڈیزائنز پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈیزائنز کے مطابق اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا بڑا ٹاسک ہے،ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔