صوابی کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلسے ہوں گے، بیرسٹر گوہر

222
turns democracy into monarchy

بونیر:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوابی میں جلسے کے بعد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلسے ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی سی آفس میں پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی رہائی کے لیے عدالت میں کیسز بھی جاری ہیں اور جلسے بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک خداد پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا، ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امن و سلامتی کے لیے کسی بھی قبانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں بیرسٹرگوہر نے پولیس لائنز ڈگرمیں شہدا کی  یادگار پر پھول چڑھائے، ڈسٹرکٹ جیل ڈگر میں تقریب میں شرکت کی، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کیں۔