چینی محققین کا ٹیومر کے علاج میں فریز ڈرائینگ ٹیکنالوجی کا استعمال

320

ہانگ ژو: حالیہ برسوں میں ٹیومر ٹارگیٹڈ تھراپی کے طور پر سیل ادویات استعمال کی جارہی ہیں، ژے جیانگ یونیورسٹی  کی چینی تحقیقی ٹیم نے ٹیومر کی ادویات کو موثر بنانے کے لئے فریز ڈرائیڈ لمف نوڈز کا استعمال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کے نمونوں سے تصدیق کی ہے کہ نئی تکنیک سرجری کے بعد ٹیومر کے دوبارہ ابھرنے کو نئے طریقے سے روک سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ژے جیانگ یونیورسٹی کے طالب علموں نے ماہرین کی مدد سے دیگر بیماریوں کا علاج بھی دریافت کیا ہے، جس کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔