واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ غذہ جنگ بندی کے بعد ایران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا۔
نیوآرلینز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران غزہ جنگ بندی کے بعد حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات مشکل ہوتے جا رہے ہیں تاہم وہ اس سے دستبردار نہیں ہونگے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اورغزہ جنگ بندی معاہدہ ایسا ماحول پیدا کرے گا کہ یہ خطہ تشدد کے چکر سے باہر نکل سکے۔