سرسبز چمکتا دھمکتا روشن کراچی: جناح ٹائون کی کارکردگی رپورٹ

165

امتخانات میں نمایاں کارکردگی پر سالانہ تقریب ِتقسیم اسناد

محکمہ تعلیم جناح ٹاؤن کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تقریب ِتقسیم اسناد کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع،ڈائریکٹر ایجوکیشن جناح ٹاؤن شیر علی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جناح ٹاؤن، سمیت محکمہ تعلیم جناح ٹاؤن کمیٹی کے چئیرمین جناب حسن رضا، ممبر محکمہ تعلیم کمیٹی فرزانہ الیاس، غزالہ یاسمین، وائس چئیرمین یوسی 1عبدالرحیم، وائس چئیرمین یوسی 3طاہر اسلام، ٹاؤن کونسلر یوسی 4صباء آصف، ٹاؤن کونسلر یوسی 11اناء عبدالرشید، اساتذہ طلبا و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

جناح ٹاون:کیبل نیٹ ورک کو انڈر گراؤنڈ کرنے کا معاہدہ

رضوان عبدالسمیع کےکیبل نیٹ ورک کو زیر زمیں کرنے کیلئےتعاون پر ان کے مشکور ہیں،خالد آرائیں ،چئیرمین کیبل نیٹ ورک ایسوسی ایشن پاکستان چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے پٹاپا (PTAPA) پاکستان ٹیلی کام ایکسیس پروائیڈر ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ٹاؤن کو بدنمائ سے بچانے کیلئے جو اقدامات کرنے پڑے اسے سر انجام دیا جائے گا ،اوور ہیڈ گزرنے والے کیبل نیٹ ورک کو زیر زمین کرکے کافی حد تک شہر کی خوبصورتی کو بحال کیا جاسکتا ہے پٹاپا سے اس سلسلے میں معاہدہ کرنے جا رہے ہیں تاکہ مشترکہ طور پر کیبل نیٹ ورک کو زیر زمیں کرنے کیلئے کام کئے جائیں ،انہوں نے اعلان کیا کہ کیبل نیٹ ورک کو زیر زمیں کرنے کے ساتھ جناح ٹاؤن کو سر سبزوشاداب بنانے جارہے ہیں دس ہزار درخت لگائیں گے جو ہمارے بلدیاتی دور کے اختتام تک گھنا ور درخت میں تبدیل ہوکر نہ صرف ماحول کو پر سکون کرینگےبلکہ ساتھ ہی ٹاؤن کو ہرا بھرا بنا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرینگےچئیرمین کیبل ایسوسی ایشن آف پاکستان خالد آرائیں نے اس موقع پر کہا کہ جناح ٹاون میں کیبل نیٹ ورک کو زیر زمیں کرنے کا آغاز ہونے جارہا ہے ،ہم شہر کو خوبصورت کرنا چاہتے ہیں ۔

برسات کے بعد جناح ٹاؤن کا صفائی آپریشن

کراچی چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے برسات کے بعد ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائ مہم کاآغاز کر دیا ہے ہر یونین کمیٹی میں ٹریکٹر ٹرالی دے دی گئی جس کی مدد سے پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں کو صاف ستھرا کیا جارہا مجموعی طور پر گیارہ یونین کمیٹیز کو 30 ٹریکٹر ٹرالیاں فراہم کی گئیں ہیں تاکہ ہر یونین کمیٹی کو بھرپور طریقے سے صاف کیا جاسکے۔

شہید ملت روڈ پر پانی کی صفائی

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایات پر گزشتہ دنوں ہونے والی برسات کے بعد شہید ملت روڈ پر لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات کو پیش نظررکھتے ہوئےجمع شدہ پانی اور سیوریج لائن کی فوری صفائی ستھرائی کے کام کے احکامات پر کام جاری ہے ٹاؤن کا عملہ متحرک کردار ادا کرتے ہوئے آن روڈ ہو کر لوگوں کو پیش ہونے والی مشکلات کو دور کرنے میں مصروف عمل ہے۔ پریشانی دور ہوتے ہی جناح ٹاؤن کی عوام نے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور عوامی نمائندوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی آمد کے بعد بلدیاتی خدمات میں کافی بہتری آرہی ہے بعض مساجد کے اردگرد نمازیوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جہاں ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کے امور سرانجام دئیے جارہے ہیں۔چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا ہے کہ بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے وسائل کی کمی کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل کی وجہ سے ان تمام مشکلات کا سامنا بھی کر رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں جناح ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات سے اراستہ کرنا ہماری اولین ترجیحات ہے جس کو سامنے رکھ کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

یونیورسٹی روڈ،عسکری ایمیوزمنٹ پارک کی سڑک کی استرکاری کا کام مکمل

ریڈ لائن کے سبب سڑک تباہ حالی کا شکار عوام کو شدید دشورای کا سامنا تھا، استرکاری کے بعد ٹریفک روانی بحال۔چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے عوامی دیرینہ مسئلہ کو حل کردیا، یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر ریڈ لائن کے سبب عوام شدیدمشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہورہے تھے حدود کی پرواہ کئے بغیرچیئرمین جناح ٹاؤن نے انکی مشکل کو دور کرتے ہوئے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یونیورسٹی روڈ نزد عسکری ایمیوزمنٹ پارک کی استرکاری کا کام مکمل کر کے سڑک کی روانی کوبحال کردیا گیا ہے،چیئرمین جناح ٹاؤن کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین جناح ٹاؤن عوام کہ مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انکی مذکورہ کاوش قابل تعریف ہے۔

عید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا کام

چیئر مین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع نےٹاؤن کی مختلف یوسیز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کی اوریوسیز میں موجودچیئرمینز سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران کو الائشوں کی صفائی مکمل کرتے ہوئے چونا اور جراثیم کش ادویات کے استعمال کی ہدایات دیں۔

خداداد کالونی میں 3سال پرانا پانی کا مسئلہ حل

پھول والی گلی میں گزشتہ کئ سال سے پانی کی عدم فراہمی سے محروم رہائشیوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنادی گئ ہے مذکورہ گلی میں آج تک واٹر کارپوریشن کی جانب سے مین لائن نہیں ڈالی گئ تھی رہائشیوں نے اپنے طور پر تین سال تک کوششیں کیں جو ناکام ثابت ہوئیں اس دوران بلدیاتی اداروں کی جانب سے بھی مدد فراہم نہیں کی گئی۔علاقہ مکینوں نے چیئرمین رضوان عبدالسمیع سے مذکورہ علاقے کے دوران کہا کہ بہت الیکشن ہوئے بہت نمائندے منتخب ہوئے لیکن پھول والی گلی کوہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

چیئرمین جناح ٹاؤن نے تھارو لین میں گراؤنڈ کا افتتاح

میدانوں کو آباد کر کے صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ کر رہے ہیں،رضوان عبدالسمیع میدان کوقبضہ مافیا سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے بچایا۔نوجوان اور بچے گراؤنڈ سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو کر کھیلوں کا شوق پورا کر سکیں گے،چیئر مین تھارو لین میں میدان عیدگاہ گراؤنڈ قبضہ مافیا کی نظروں میں تھا اور منفی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا تھا جسے فوری طور پر بچا کر درست کیا گیا ہے گراونڈ میں روشنیاں جگمگا رہی ہیں جبکہ گراؤنڈ مکمل طور پر ہموار کیا گیا ہے جبکہ اردگرد کی دیواروں کو بھی درست کیا گیا ہے اب یہ مکمل طور پر تیار ہے۔

یوسی 8 امیر خسرو روڈ کا دورہ اور صفائی

ماحول کو صاف ستھرا رکھنا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری اور عوام کا بنیادی حق ہے لہذا صفائی ستھرائی معاملات پر کسی بھی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار چئیرمین ٹی ایم سی جناح رضوان عبدالسمیع یوسی 8 امیر خسرو روڈ پر میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے کچرے اور مٹی کے ڈھیر اٹھانے ٹھکانے لگانے کے امور کی نگرانی کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم سی جناح میں عوام کو صفائی ستھرائی کی سہولات پہنچانا ان کے اہم فرائض اور ان کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے ۔

ریٹائرڈ ملازمین میں چیکس کی تقسیم

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے جناح ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کیے جو کہ گزشتہ سال بھر سے طوالت کا شکار ہو رہے تھے۔ جناح ٹاؤن کے ملازمین اپنے حق کے پیسوں کیلئے مسلسل دھکے کھا رہے تھے 2ہفتے قبل مسئلہ چیئرمین رضوان عبد السمیع تک پہنچا تو انہوں نے معاملے پر محکمہ افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور ریٹائرڈ ملازمین کو بھی یقین دہانی کروائی کہ مسئلے کو جلد حل کیا جائے گا۔ چیک تقسیم کہ موقع پر رضوان عبد السمیع کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا درست استعمال کرتے ہوئے جب صحیح لوگوں کو چنیں گے تو مسائل کا جلد حل یقینی ہوگا ہم آج یہاں عوام کے ووٹوں کی بدولت موجود ہیں اور ہر ممکنہ کوشش کریں گے کہ ملازمین اور عوام کے جو بھی مسائل ہیں انہیں جلد سے جلد حل کیا جائے تاکہ ملازمین اور عوام دونوں میں سے احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔

جناح ٹاؤن میں ایڈورٹائزمنٹ کو ڈیجیٹلائزکرنے کی ہدایات

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر راحت محمد علی کی سربراہی میں 5رکنی وفد کی آمد چیئر مین رضوان عبد السمیع و دیگر سے ملاقات۔وفد میں سینئر نائب صدر مشہود مرچنٹ، جنرل سیکریٹری سید ثاقب علی، فنانس سیکریٹری خرم میمن اور انفارمیشن سیکریٹری سیف از زمان شامل تھے جبکہ ٹی ایم سی جناح کی جانب سے کوآرڈینیٹر جناح ٹاؤن اسمٰعیل بلوچ، چیئرمین ایڈورٹائزمنٹ اسامہ اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راشد بیگ موجود تھے۔ ملاقات میں وفد کی جانب سے ایڈورٹائزمنٹ کنٹریکٹ کا پرپوزل پیش کیا گیا ساتھ ہی ایڈورٹائزمنٹ سے متعلق دیگر امور کوزیر غور لایا گیا۔

ایڈورٹائزمنٹ کی ریکوری کو بروقت مکمل کیا جائے، رضوان عبد السمیع

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح میں سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے صدر سید فیصل حسین کی وفد کے ہمراہ چیئرمین رضوان عبد السمیع و دیگر سے ملاقات۔ وفد میں جنرل سیکرٹری عامر علی، جوائنٹ سیکرٹری ساجد چنا، انفارمیشن سیکرٹری نجیب فاروقی اور ایگزیکٹو ممبر جاوید میمن شامل جبکہ کوآرڈینیٹر جناح ٹاؤن راؤ کاشف اور چیئرمین ایڈورٹائزمنٹ اسامہ صابر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے سلسلے میں مختلف امور زیر بحث رہے جن میں ٹاؤن کو ڈیجیٹلایز کرنے اور گزشتہ نرخ میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا۔

یو سی8 میں امیر خسرو روڈ کو روشن کر دیا گیا

عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کے دروازوں پر فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے شاہراہوں کی صفائی ستھرائی سمیت انھیں روشن کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین ٹی ایم سی جناح رضوان عبدالسمیع نے امیر خسرو روڈ سمیت بی آئی بی یوسی 6 میں سڑکوں پر لائٹوں تنصیب اور مرمت کے کام انجام دیئے جانے کے حوالے سے کیا انھوں نے مزید اسٹریٹ لائٹ تنصیب اور مرمت کا کام چئیرمین ٹی ایم سی جناح رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر ایس ای ایم اینڈ ای نور علی جمالی ایکس ای این ایم ہارون کی زیر نگرنی انجام دیا گیا۔

جناح ٹاؤن میں مشینری درستگی کی جانب گامزن

چیئرمین جناح ٹاؤن،رضوان عبدالسمیع کا محکمہ ایم اینڈای کے مرمت کردہ اسکائی لفٹر اور فیومیگیشن یونٹ کا معائنہ انہوں نے کہا کہ جناح ٹاؤن کو روشن بنانے کیلئے محکمہ ایم اینڈای کی گاڑی کو مرمت کرکے قابل استعمال بنا دیا گیا ہےمرحلہ وار،میونسپل سروسز پر معمور گاڑیوں کو قابل استعمال بنا دیا جائے گاچئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پرکہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ماضی میں بھی ہم عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین مثال قائم کر چکے ہیں ان خیالات کا اطہار انہوں نے ناکارہ گاڑیوں کو کارآمد بنانے کے بعد ان کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے محکمہ ایم اینڈ ای کی اسکائی لفٹر اور فیومیگریشن یونٹ کی درستگی کے بعد ٹاؤن کو روشن بنانے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کافی مدد ملے گی۔

ایم اے جناح روڈ اور گرومندر نرسری کا دورہ

چیئرمین جناح ٹاؤن ، رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چئیرمینز آن گراؤنڈ ہیں دیگرشہری اداروں سے متعلق بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جگر مراد آبادی روڈ پر سیوریج مسائل اور مین ہول کی درستگی کے کام اور گرومندر میں پودوں کی نرسری کے کام کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں سیوریج مسائل حل کرنے کیلئے کنکریٹ مکسر کی مدد سے علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا گیا ہے ،عرصہ دراز سے اس مسئلے کو حل نہیں کیا جارہا تھا جو اب جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندگان کی کوششوں سے حل ہو رہا ہے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر چیئرمین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں انہوں نے گرومندر پر موجود پودوں کی نرسری کا اچانک معائنہ کیا اور نرسری کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر نرسری کو بہترین پودوں کی افزائش کا مرکز بنانے کیلئے کردار ادا کیا جائے کچھ عرصے بعد نرسری کا دورہ کیا جائے اگر تبدیلی محسوس نہ ہوئ تو کاروائ عمل میں لائ جائے گی۔

UC-04، جمشید روڈ میں صفائی مہم کا آغاز

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پرUC-04، جمشید روڈ، حیدرآباد کالونی،مسلم آباد، عامر کالونی، میں صفائی مہم کا آغازاس موقع پر یوسی چئیرمین اور کونسلراور ٹی ایم سی جناح ٹاؤن کا عملہ بھی شریک رہا۔اس موقع پر علاقہ مکین صفائی مہم میں خود بھی شریک ہوئے اور یوسی چئیرمین اور کونسلرز کے ساتھ مل کر خود بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے یوسی04کے وائس چئیرمین ضیاء الحق دروش اورلیبر کونسلرراؤ کاشف سے کہا کہ یوسی 04اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نو منتخب نمائندوں کو خاصی پذیرائی حاصل ہے اور اس علاقے کو بھی بلدیاتی سہولیات میں بھی زیادہ سے زیادہ ترجیح دی جائے۔

دیوالی پر مندر کا دورہ

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پرسولجر بازار گلی نمبر 3شری رام مندر پر دیوالی کے حوالے سے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئیر محمد ہارون شکیل دیگر عملہ کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔چئیرمین رضوان عبدالسمیع کو انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ہندؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے حوالے سے جناح ٹاؤن اپنی اقلیتی برادری کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لیئے جناح ٹاؤن اپنا فعال کردارادا کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں مندر کے اطراف کی گلیوں میں ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کر کیاُن کو لائٹس کو روشن کر دیا گیا۔اس موقع پر یو سی کونسلر اور جناح ٹاؤن کے متعلقہ محکمہ کے افسران اور عملہ بھی موجود ہے۔

یو سی 10 میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام شروع کردیا گیا

اس سلسلے میں وائس چیئرمین یو سی11خداداد کالونی ،سید خالد علیم الدین، حالیہ بلدیاتی الیکشن امیدوار کونسلر فیصل گجر وارڈ نمبر 4, امیدوار وائس چیئرمین جماعت اسلامی خالد جان منتخب کونسلر یو سی 10 وارڈ نمبر 3 زاہد ظفر، کونسلر یو سی 11 محمّد طلحہ اور محمّد صدیق مجید نے مذکورہ جگہ کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں کام سر انجام دلوایا.انہوں نے کام کی انجام دہی میں تعاون کرنے پر چئیرمین رضوان عبدالسمیع کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ جاری۔

رضوان عبدالسمیع سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی ملاقات

چیئرمین جناح ٹاؤن،رضوان عبدالسمیع سے ان کے دفتر میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے ملاقات کی،اس موقع پر افسران سے جناح ٹاؤن میں صفائ ستھرائ کی بہتری کے حوالے سے کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پر کہا کہ جناح ٹاؤن کراچی کے ٹاؤنز میں ایک بڑا ٹاؤن ہے جس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صفائ ستھرائ کا نظام ہر علاقے میں یکساں نوعیت کا ہو جس طرح کسی پوش علاقے میں صفائ ہوتی ہے اسی طرح دیگر علاقوں میں صفائ ستھرائ کا روزانہ کی بنیاد پر بندوبست کیا جائے ۔جس کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ہماری کوشش ہوگی کہ جناح ٹاؤن کو صاف ستھرا اور بلدیاتی سہولیات سے آراستہ ٹاؤن بنایا جائے جس کیلئے متعلقہ محکمہ جات اور اداروں کے ساتھ ملکر بہتری لائیں گے۔

دھورا جی کالونی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر دھورا جی کالونی نزد زبیدہ اسپتال یوسی 7،8 میں تجاوزات کیخلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا جو کہ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل اور اسسٹنٹ کمشنر نیہا شاہ کی نگرانی میں سر انجام دیا گیا،آپریشن کے دوران متعدد تجاوزات اور تعمیرات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا جبکہ مزاحمت سے بچنے کیلئے پولیس کی نفری بھی موجود تھی آپریشن کے بعد مذکورہ جگہ پر سڑک اور گزرگاہیں کلئیر ہونے کے بعد ٹریفک کا بہاؤ اور پیدل چلنے والوں کا راستہ صاف ہوگیا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی انجام دہی پر مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور موجود افسران وعملے کو سراہا ۔

بہاد آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کے رساؤ کا نوٹس

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن میں فراہمی آب کے مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت ایکشن ناگزیر ہے، جہاں کہیں رساؤ کا معاملہ نظر آئے اسے فوری حل کرکے افسران رپورٹ پیش کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہادرآباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران پانی کے رساؤ کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ جناح ٹاؤن کے مختلف علاقہ مکینوں کی جانب سے پانی اور بالخصوص سیوریج لائینوں میں رساؤ کی شکایات کی جارہی تھیں جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین ر ضوان عبدالسمیع نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ واٹر بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے لہذا افسران اپنی تمام تر مشینری و افرادی قوت کا استعمال کرکے مسائل دور کریں۔

شاہین پارک کا افتتاح کر دیا

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح یوسی 07 بلاک 14 میں واقع شاہین پارک کا افتتاح چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کر کیا اس موقع پر انکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی موجود تھے۔ تقریب میں شریک بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کی۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح ٹاؤن تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی کے اس وقت میں اپنے مکینوں کو جو سہولیات مہیا کر سکتے ہیں وہ کرنے پوری کوشش کر رہے ہیں اسی سلسلے میں عوامی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارکوں کی رونقوں کو بھی بحال کر رہے ہیں ہرا بھرا ٹاؤن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ یہ پارک کھنڈر بنا ہوا تھا۔

تجاوزات کیخلاف کارروائی

چیئرمین جناح ٹاؤن،رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر بہادرآباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن سر انجام دیا گیا جس میں درجنوں تجاوزات کے خاتمے کو ممکن بنا کر سڑک اور گزرگاہوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے،مختلف شکایات کے ازالے کو ممکن بناتے ہوئے سیالکوٹ لسی اور اس کے گردونواح میں موجود تجاوزات جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا صاف کر دی گئ ہیں،کاروائ کے بعد درجنوں کچی اور پکی تجاوازت کو کلئیر کردیا گیا ہے جس کے بعد راستے رواں دواں بنا دئیے گئے ہیں،چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے کہا ہے کہ جناح ٹاون کو تجاوزات سے پاک بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہے ہیں ایسی جگہیں جو کہ جناح ٹاؤن کی حدود میں واقع ہیں اور تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو مشکل میں مبتلا کر رہی ہیں ان کے خاتمے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جناح ٹائون رین ایمرجنسی

تیز برسات کے بعد عملہ ٹی ایم سی جناح میں نکاسی آب کے کام میں مصروف ۔چئیرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے جناح ٹاون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔جناح ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئ ،تیز برسات کے بعد عملہ متحرک رہاہے اور تیزی سے نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنا گیاچئیرمین ٹی ایم سی جناح رضوان عبدالسمیع تیز برسات کے بعد جناح ٹاون کے اہم مقامات کادورہ کرکے ان مقامات کا معائنہ کررہے ہیں جہاں نکاسی آب کیلئے امور کی انجام دہی ضروری ہے ان جگہوں کو فوری طور پر کلئیرکرنے کے امور کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

جناح ٹاؤن کو روشن بنانے کیلئے اقدامات

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر نشتر پارک اور گردونواح کے روڈ روشن بنا دئیے گئے
چیئرمین جناح ٹاؤن،رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر جناح ٹاؤن کو روشن بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی نگرانی سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای نور علی جمالی کر رہے ہیں اس سلسلے میں نشتر پارک اور گردونواح کے لنک روڈز پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور مرمت کے کام مکمل کرکے مذکورہ جگہ کو روشن بنا دیا گیا ہے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر محمد ہارون شکیل نے عملے کی مدد سے لائیٹوں کو روشن کیا۔چیئر مین رضوان عبدالسمیع نے کہا ہے کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کام جاری ہیں اس عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھ کر جناح ٹاؤن کو روشن بنایا جائے گا۔

شاہ نجف امام بارگاہ جہانگیر روڈ نمبر 2 پر پانی کا مسئلہ حل

گزشتہ کئی مہینوں سے بلدیاتی سہولیات سے محروم تھے رہائشیوں آمد و رفت میں پریشانی ہو رہی تھی جہانگیر روڈ نمبر دو میں آج تک واٹر سیوریج کارپوریشن کی جانب سے نہ ہی صفائی کی گئی اور نہ ہی مرمت کی گئی تھی رہائشیوں نے اپنے طور پرکئی بار کوششیں کیں جو ناکام ثابت ہوئیں اس دوران بلدیاتی اداروں کی جانب سے بھی مدد فراہم نہیں کی گئ.علاقہ مکینوں نے چئیرمین رضوان عبدالسمیع سے مذکورہ علاقے کے دورے کے دوران مطلع کیا جس پر چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے مسئلے کے حل کو یقینی بنوایا ، جس کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اب یہ سہرا ٹاؤن چئیرمین رضوان عبدالسمیع اور یوسی چئیرمین ،وائس چیئرمین کے سر جاتا ہے جو اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں میں ثابت قدم رہے ۔

خداداد کالونی میں گیس لائن کی تنصیب کا کام تکمیل کے مرحلے میں

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور کونسلر خداداد کالونی یوسی 11 محمد طلحہ کی کوششوں سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جارہا ہے جس کا نوے فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،لیاقت روڈ پر گیس لائین کی تنصیب کا کام تعطل کا شکار تھا جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کی آمد کے بعد چئیرمین رضوان عبدالسمیع اور کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار نے سوئ گیس کے انجنئیر محمد عدنان سے ملاقات کی اور قوائد وضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے فی الفور کام شروع کروایا جس کا بیش تر کام مکمل کیا جاچکا ہے۔