پاکستان کو حکمراں اچھے نہیں ملے ہیں ،علامہ بلال سلیم قادری

154

خیرپور(جسارت نیوز) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اچھا ملک ہے کیا کریں اس ملک کو حکمران ٹھیک نہیں ملے ہیں کیا ان کے چکر میں ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں محنت کو ضائع کردیں پاکستان سے محبت کرنا بند کردیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف شہروں خیرپور اوردیگر علاقوں میں وڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگوں نے پاکستان بنانے کے لئے قربانیاں دیں گردنیں کٹوائیں خواتین کی عزتوں کو پامال کیا گیا تب پاکستان دنیا کے ایک نقشہ پر ابھرا ۔ ان حکمرانوں کی وجہ سے ہم پاکستان سے محبت کرنا ختم نہیں کر سکتے کیونکہ ہم اس ملک کو بنانے والے اور پاکستان بنانے والوں کی اولادوں سے ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اس ملک کو درود و سلام پڑھنے والوں نے بنایا آج کہتے ہیں یہ چمن ہمارا ہے تمہارا نہیں میں بتا دینا چاہتا ہوں ہمیں اس ملک سے محبت ہے جس شخص نے اپنے گھر پر پاکستان کا پرچم نہیں لہرایا وہ سب سے پہلے اپنے گھر پر پاکستان کا پرچم لہرائے پاکستانی ہونے کا ثبوت دے چاہے چھوٹا پرچم لہرائے مجھے معلوم ہے مہنگائی بہت ہے مہنگائی ان حکمرانوں کی وجہ سے ہے قائداعظمؒ محمد علی جناح نے کہا کہ پاکستان کا دستور قرآن ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کونسا قانون چلے گا تو قائداعظم نے جواب دیا کہ قرآن کا دستور چلے گا۔