سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر میں 77ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب لب مہران کے عقب میں واقع واکنگ ٹریک پر منعقد کی جائیگی ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران و عملہ، سماجی تنظیموں کے نمائندے، اسکول و کالجوں کے طلباو طالبات، اساتذہ اور عام شہری بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔پروگرام کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے واکنگ ٹریک پر پرچم کشائی ہوگی اور قومی ترانے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد پولیس اور اسکاؤٹس کے دستے سلامی پیش کریں گے۔ تقریب میں سکھر کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبا و طالبات یوم جشن آزادی کی مناسبت سے تقریری مقابلوں میں حصہ لیں گے اور ملی نغموں، ٹیبلوز اور جمناسٹک کی پرفارمنس پیش کریں گے۔تقریب کے اختتام پرپوزیشن کامیاب طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی دیے جائیں گے۔