لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) 18 اگست کو عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس دربار عالیہ ویھڑ شریف میں منعقد ہوگی، جس کی صدارت پیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی سجادہ نشین درگاہ شہید عبدالرحمان ہاشمیؒ فرمائیں گے۔ تقریب کی میزبانی پیر شفیق احمد جان اشرفی ویھڑ شریف والے فرمائیں گے۔ تکمیل پاکستان مشائخ اتحاد کے ترجمان پیر توقیر احمد سرہندی نے کہا کہ ان شاء اللہ 18 اگست کو عظیم الشان تاجدار ختم نبوت عظیم کانفرنس میں سندھ کے درگاہوں کے سجادہ نشین، مشائخ عظام، علماء کرام سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت فرمائیں گی۔ سندھ کی مشہور درگاہ شہید عبدالرحمان ہاشمی ؒکے سجادہ نشین پیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کہا کہ تاجدار ختم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہم زندگی کی سب سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا چرچہ تا قیامت تک زندہ رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمین شریفین کی دھول کے برابر بھی نہیں، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم وآلہ و اصحابہ و بارک وسلم خاتم النبین ہیں۔ نامور پیر سائیں عتیق الرحمن باکرانی والے نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو لگام دینے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، اجتماعی طور پر مسلمان متحد، منظم اور اجتماعی طور پر ایک بننے کی کوشش کریں۔