لاڑکانہ : کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے کارکنان قومی دھارے میں شامل

12

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد متحرک کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں کے کارکنان قومی دھارے میں شامل، قوم پرست کارکنان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، کارکنان میں جسقم، جساف، جسمم سمیت دیگر قوم پرست جماعتوں کے کارکنان شامل تھے، کارکنان کا کہنا تھا کہ قوم پرست لیڈر جھوٹی سیاست کر رہے ہیں، قوم پرست لیڈر خود بیرون ملک عیاشیاں کر رہے ہیں اور کارکنان کو ملک دشمن بنا رہے ہیں، ہمیں ورغلایا گیا ۔