یوم آزادیٔ پاکستان: گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

366

سان فرانسسکو:دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے یوم ِ آزادیٔ پاکستان کی مناسبت سے  اپنا گوگل ڈوڈل تبدیل کردیا گیا۔

گوگل ڈوڈل دنیا بھر میں ہونے والے اہم مواقع، تہواروں اور عالمی سطح پر منائے جانے والے دنوں کے موقع پر اپنا ڈوڈل منفرد انداز میں ڈیزائن کرکے تبدیل کرتا ہے، اسی سلسلے میں رواں سال بھی گوگل نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ہے۔