فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، عمران خان

203
who is behind the attack

راولپنڈی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران خان کا کہنا  ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیا لہ جیل میں عمران خان نے وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہے، بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں، قاضی فائز عیسیٰ کو اب پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں، عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں، یہ وقت ہے ملک کی خاطر نکلنا ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔