کراچی : تجارتی شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے اور مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں اور کراچی میں آسمان صاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوپہر کے بعد کراچی کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔