مریم نواز کی ارشد ندیم سے ملاقات ،10 کڑوڑ کا چیک اور گاڑی سے نواز دیا

147

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کیساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم سے ملاقات میں تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

مریم نواز نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور ہونڈا سوک کار بھی دی۔

بعدازاں مریم نواز، ارشد ندیم سے ملاقات کر کے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور کیلئے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے۔ 

عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود چل کر ارشد ندیم کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97 ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی ارشد ندیم کے پاس پہنچا؟ یا ان کی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا؟ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔

 ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔