لاڑکانہ : جشن آزادی پر حفاظتی انتظامات سخت، سیکورٹی پلان جاری

57

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرتے ہوئے سیکورٹی پلان جاری کردیا، جس کے تحت پولیس نے سرچ و کومبنگ آپریشن کرکے بغیر شناختی دستاویز چند مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں پر منتقل کرکے بغیر کاغذات گاڑیوں کی تصدیق کا عمل شروع کردیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات اور ریلیوں کی حفاظتی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان جاری کرکے جشن آزادی کے پیش نظر ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق شرپسند عناصروں اور جرائِم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے جس میں 15 مددگار فائیٹرز اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہے ہیں، پولیس نے مددگار فائیٹرز اور آئی ٹی عملے کے ہمراہ تلاش ایپ اور سی آر آئی سسٹم کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکینگ کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو چیک کیا، جن میں بغیر شناختی دستاویزات چند مشکوک افراد کو مختلف تھانو میں منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا، جبکہ بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کو تصدیق کے لیے مختلف تھانوں میں بھیجا گیا۔