کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک صدر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا۔ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد کے ساتھ میڈیا ٹاک میں کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ امام مدینہ آج میری دعوت پر آئے۔