کیپٹن زاہد سعید صدر سنگم کرکٹ کلب کی گوادر کرکٹ اکیڈمی کو مبارکباد

283

گوادر(اسپورٹس ڈیسک) ہم گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 19 ٹیم کو کامیاب دورہ کراچی پر بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اکیڈمی انتظامیہ نے گوادر کرکٹ کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا کیونکہ گوادر کرکٹ کی تاریخ میں اسطرح کے ٹور منعقد نہیں ہوئے دوسری طرف اگر ان نوجوان کھلاڈیوں کی انفرادی اور اجتماعی کامیابی کی بات کریں تو انہوں نے پاکستان کی مشہور و معروف اکیڈمیز و ڈپارٹمنٹ کو ناصرف شکست دی بلکہ باقی میچز میں مکمل فاہیٹنگ اسپرٹ اور مثبت کرکٹ کھیل کر گوادر کا نام روشن کیا۔ایک اور بات بھی واضح کروں کہ اکیڈمی انتظامیہ نے ہار جیت سے زیادہ کرکٹ کے بنیادی اسپرٹ کو ترجی دی اور ہر میچ میں دو دو اور کبھی 3کھلاڑیوں کو ڈبیو کروایا جسکی ہماری ملکی کرکٹ کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ اس پالیسی سے پتہ چلتا ہے کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی ملکی تاریخ میں بھی نئی راہوں کا تعین اور گراس روٹ کرکٹ کو ایک بہتر انداز میں پروان چڑھا رہا ہے۔ گوادر اکیڈمی کھلاڑیوں کو اعلی رہائشی سہولیات فراہم کرکے نوجوان کھلاڈیوں کی بیحد حوصلہ افزاہی کی ہے۔کرکٹرز کی عمریں بیت جاتی ہیں مگر انہیں قومی اسٹار کھلاڑیوں کی صحبت نصیب نہیں ہوتی مگر اکیڈمی نے پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں ( جاوید میانداد ‘ معین خان ‘ شعیب محمد ‘ شاہین شاہ افریدی ‘ سعود شکیل ‘ میر حمزہ ‘ سہیل خان وغیرہ) سے نا صرف ملاقات بلکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کے بھی مواقع میسر کیے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ بچوں نے اپنے آئیڈیل کھلاڑیوں کے ساتھ ناصرف فوٹو کھنچوائے بلکے کرکٹ ٹپس اور آٹوگراف بھی لیے جس سے انکے حوصلے بلند ہوئے ۔گوادر اکیڈمی نے کھلاڑیوں کو ملک کے تاریخی کراچی پریس کلب بلڈنگ اور نامور صحافیوں کی صحبت فراہم کی اسکے علاوہ ڈاکٹر امپاو لپروسی میوزیم ‘ قائد اعظم کے مزار ‘ عجائب گھر وغیرہ کی بھی سیر کروائی۔گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر میں بنیادی سطح کی کرکٹ کو نہی جہت اور بہترین ڈاہیریکشن دیکر رول ماڈل ادارے کاشکل اختیار کر چکا ہے ہماری دوسرے اداروں سے درخواست ہے کہ کوادر کرکٹ اکیڈمی کو مکمل سپورٹ کریں تاکہ گوادر میں رضاکارانہ سوچ و عمل مزید مستحکم ہو۔ہم کامیاب کراچی ٹور کے انعقاد کو اکیڈمی کی کامیابی اور اس پورے مخلصانہ و پروقار محنت کا سہرا گوادر کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ کے سر دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے ناگزیر حالات و وسائل کے باوجود ایک بہتر و صحت مند ماحول قاہم کیا یہ لوگ دل و جان سے مکمل رضاکارانہ طور پر ایمانداری سے پیشہ ورانہ انداز میں اکیڈمی کو چلا رہے ہیں ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔