پاکستان شاہینز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

75

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان شاہینز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان شاہینز کے ٹیم مینجر محمد منصور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وکٹ کیپر ، بیٹسمین محمد حارث ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ ٹیم میں دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے آف اسپنر صاحبزادہ فرحان ، وکٹ کیپر و بیٹسمین حسیب اللہ ، بلے باز عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ بیٹسمین اور میڈیم فاسٹ بولر محمد عرفان، بیٹسمین اور لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس، بیٹسمین اور لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر جہانداد خان، بیٹسمین اور رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر عباس آفریدی، بیٹسمین اور لیفٹ آرم میڈیم فاسٹر بولر محمد عمران جونیئر کے علاوہ بیٹسمین لیگ اسپنر عارف یعقوب شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں بیٹسمین آف اسپنر عمیر بن یوسف ، فیصل اکرم، عبدالفصیح اور مبصر خان شامل ہیں۔