لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو حکومت انصاف اور غریب عوام کو روٹی نہیں دے سکتی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔محمود خان اچکزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا کوئی رکن صدارتی الیکشن کے لیے نہیں بکا، تحفظ آئین پاکستان کی تحریک کسی کی حکومت گرانے کے لیے نہیں بنائی گئی، اس تحریک کو بنانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ قوم کو متحد کیا جائے کیونکہ ملک ڈوب رہا ہے۔سربراہ تحریک تحفظ آئین نے کہا کہ پاکستان معدنیات سے بھرا ملک ہے اس کے باوجود یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ملک معاشی اعتبار سے کیوں ڈوب رہا ہے؟