لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تعلقہ باقرانی کے گاؤں عمر بھیو کے مزدور نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی بینک کے عملے کی زیادتی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے محنت کش محمد خان سنجرانی ڈانھاڈی پر الزام لگایا کہ میرا خاندان شروع سے لاڑکانہ کے نجی بینک سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی معاونت کی قسطیں وصول کر رہا تھا، جہاں ہم قسط لینے کے لیے بینک گئے تھے۔ قسط 37 ہزار 500 روپے تھی، فارم بھرنے کے بعد ہمیں کہا گیا کہ 2 دن بعد آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ بینک آئے تو ملازم نے بتایا کہ آپ کا اکاؤنٹ خالی ہے، پیسے نہیں ہیں، ہم نے وہاں سے جا کر تفتیش کی اور بینک اسٹیٹمنٹ نکالا کہ ہماری رقم ہے، اس سے قسط واپس لے لی گئی تھی۔ انہوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور بینک ملازم سے مطالبہ کیا کہ غریبوں کی مدد کرے۔