اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے 14 کیسز رپورٹ

230

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے 14 کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ  کی جانب سے  بچاؤ کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر وفاقی دارالحکومت میں 604 مقامات پر ڈینگی لاروا پازیٹیو اور 14 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اے ڈی سی عثمان اشرف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر متعدد کاروباری مراکز اور زیر تعمیر گھروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بریفنگ میں اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران رورل کے 174 جبکہ اربن کے علاقوں میں 430 لاروا رپورٹ ہوئے جبکہ 8 اگست تک شہر میں 14 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔