امارات نے خالصتان نواز سکھ لیڈر بھارت کے حوالے کردیا

303

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خالصتان نواز سکھ لیڈر ترسیم سنگھ کو بھارت کے حوالے کردیا ہے۔

امارات کے حکام نے ترسیم سنگھ کو دی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کیا۔ وی بھارت کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے ہروِندر سَندھو عرف رِندا کا قریبی ساتھ اور لکھبیر لانڈا کا بھائی ہے۔

یو اے ای کے حکام نے ببر خالصہ انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے ترسیم سنگھ کو منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے تحت نومبر 2023 میں ابوظبی میں گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے اسپیشل کورٹ نے اس کی گرفتاری کا وارنٹ اور انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔

این آئی اے نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جمعہ کو ترسیم سنگھ کی کسٹڈی حاصل کی اور اُسے بھارت لے آئی۔ اس کے خلاف این آئی اے نے مقدمہ 20 اگست 2022 کو درج کیا تھا۔