لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ریلوے انتظامیہ بے حس ہوگئی تو میئر نے ریلوے کی مدد کردی ، اسٹیشن روڈ پر ایک ہفتے سے بارش کا پانی کھڑا ہونے کی خبر میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد ریلوے افسران تو سوتے رہے لیکن میئر کی ٹیم جاگ اُٹھی۔ اسٹیشن روڈ پر جمع بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے میئر کی واٹر ڈرینج ٹیم ایک ہفتے کے بعد پہنچی اور پانی نکالنا شروع کردیا، آس پاس کے دکانداروں اور راہگیروں نے سکھ کا سانس لیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ اسٹیشن روڈ پر ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا جس سے شہریوں، مسافروں، خواتین اور بچوں کو مشکلات تھیں۔