پشاور ہائیکورٹ کی 9 مئی واقعات پر ججز کی نامزدگی سے معذرت

158

پشاور( آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے 9مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے معذرت کر لی۔ہائیکورٹ انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔صوبائی حکومت کابینہ منظوری کے بعد ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو کمیشن کے لیے خط لکھا تھا۔خط میں حکومت نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔چند روز قبل خیبر پختونخواحکومت نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پشاور ہائی کورٹ کوخط لکھا تھا۔صوبائی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔