کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے، ترجمان سپارکو

97

اسلام آباد:ترجمان سپارکو نے کہا ہے کہ کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ہے،سورج سے مواد کے اخراج اورتوانائی سے جیو مقناطیسی طوفان زمین  کے راستے پر ہیں،سیٹلائٹس، پاورگرڈ اور خلائی اسٹیشن خطرے میں ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 3 کورونل ماس ایجیکشنزفی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہیں،پہلے دوایم کلاس سولر فلیئرز 7اگست کو جاری ہوئے،سورج کی سطح سے مزید ایم کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں،مقناطیسی لہروں کے اثرات اگلے تین سے چاردن تک زمین پرآنیکی توقع ہے۔

زمین سے ٹکرانے والے طوفان سے متعلقہ خطرات میں بھی سامنا ہوتا ہے،ریڈیوبلیک آئوٹ،غیرفعال سیٹلائٹ کیساتھ سیلولرفون اورجی پی ایس نیٹ ورک شدیدمتاثرہوتا ہے۔انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے سورج کی سطح کی خصوصی تصاویرجاری کردیں ۔