مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

207
the welfare of workers

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں مزدور یونین کے نمائندوں نے محمد رمضان اچکزئی کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے مزدوروں کے 400 بچوں کو اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور نمائندوں کو بہبود عامہ کے لئے ہونے والی فیصلہ سازی میں شامل مشاورت رکھیں گے ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی بھی موجود تھے۔