ن  لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

151

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کر لیا گیاہے، مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی سے گورنر سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی صدر بشیر میمن کا نام نامزد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بشیرمیمن کوگورنرسندھ لگانے کیلئے دونوں جماعتوں میں مشاورت جاری ہے ،آئندہ چندروزمیں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدلی متوقع ہے ۔

خیال رہے کہ پہلے بھی کئی کئی بار متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے دونوں پارٹیوں نے کئی ملاقاتیں کی ہیں، لیکن کوئی صورتحال نہیں بن سکی ،امکان ہے کہ چند روز میں ن لیگ اپنے نئے گورنر کا اعلان کردے۔