سکھر (نمائندہ جسارت) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر ڈویژن کی جانب سے او زیڈ ٹی گرانٹ، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیلیے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین رہنماؤں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات نے وعدہ کیا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی او زیڈ ٹی گرانٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائیگا، تاہم ان کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ، صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر دفاتر کی تالہ بندی کرکے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔